بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے،غلام قطب الدین

بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے،غلام قطب الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) قومی قیادت کی مثبت سوچ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما ہونے جارہی ہے کیونکہ پاکستان کے تمام اداروں کے سربراہان اس وقت قومی سوچ کے تحت کام کر رہے ہیں جس کی جنتی بھی تعریف کی جائے کم ہے بیرونی سرمایہ کار وں کا پاکستان میں آنا موجودہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ حکومت نے دن رات محنت کر کے بہت سارے ایشوز کو حل کر نے کی ہر ممکن کوشش کی ہے جس میں کافی حد تک حکومت کامیاب بھی ہوئی ہے یہ بات نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قومی سوچ کی وجہ سے بھی پاکستان میں بڑے پیمانے تبدیلیاں آرہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ بردار اسلامی ممالک کے ساتھ ملکر برما کے مظلوم مسلمانوں کے حقوق کے لیے بھی آواز بلند کرے تاکہ ان کی آواز سنی جا سکے ۔حرمین شریفین کے خادمین کا برما کے مسلمانوں کے حوالے سے خاموش رہنا حیران کن ہے جبکہ یمن کے مسلمانوں پر بمباری کرنا ظلم کی انتہا ہے۔