ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی سپلائی جاری

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی سپلائی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہو ر کی جانب سے عوام الناس کی آسانی کے لئے لاہور کے تمام رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی مسلسل سپلائی جاری ہے۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے تمام رمضان بازاروں میں بہترین کوالٹی کا آٹا فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ رمضان بازاروں میں چینی 52روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے اورچینی کے دو کلو کے پیکٹ کے وزن میں کوئی کمی نہ ہے۔


ڈی سی او لاہورنے بتایا کہ آج 93,930کلو گرام چینی 17,894(دس کلوگرام) آٹے کے تھیلے اور 24,347کلو گرام چکن رمضان بازاروں میں فروخت کیا گیا ۔