اسلامی نظام نافذ کئے بغیر مسلمان ترقی نہیں کر سکتے،ملی مجلس شرعی

اسلامی نظام نافذ کئے بغیر مسلمان ترقی نہیں کر سکتے،ملی مجلس شرعی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)ملی مجلس شرعی پاکستان نے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺکے لائے نظام کے نفاذ کے بغیر پوری دنیا خصوصاً پا کستان کے مسلمان ترقی کی منزل حاصل نہیں کر سکتے ہیں ، وطن عزیز میں اس وقت جس قد بحران ہیں ان کا حل آپ ؐ کے لائے ہو ئے نظام کے نفاذ میں ہی ہے اس حوالے سے حکمران اس نظام کو عملی طور پر نافذ کریں، بر ماکے مسلمانوں پر ایک بار پھر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحد ہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں عالم اسلام کے حکمران برمی مسلمانوں کی حمایت میں آواز اٹھائیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ملی مجلس شرعی کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مفتی محمد خان قادری، پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، جسٹس (ر) میاں نزیر اختر،علامہ خلیل الرحمن قادری، عالمی انجمن خداام الدین کے میاں محمد اجمل قادری،تنظیم اسلامی کے حافظ عاکف سعید،علامہ مولانا زاہدالراشدی،علامہ احمد علی قصوری،سید عبدالوحید شاہڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا راغب حسین نعیمی، جامعۃ المتنظر کے علامہ نیاز حسین نقوی سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کیا۔اس موقع پر ریلوے ٹرین حادثہ میں آرمی کے شہید جوانوں کے لئے دعا ئے مغفرت ،درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لئے صبر کی دعا بھی کی گئی۔