رمضان کے دوسرے عشرے گناہوں سے توبہ کرنی چاہیے،مولانا عبدالخبیر آزاد

رمضان کے دوسرے عشرے گناہوں سے توبہ کرنی چاہیے،مولانا عبدالخبیر آزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار خصوصی)تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے جمعتہ المبارک کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ کواللہ تعالیٰ نے مغفرت کا عشرہ بنایا ہے اور اس عشرہ میں بے شمار انسانوں کی مغفرت کی جاتی ہے رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ و استغفار کا خاص مہینہ ہے اس لئے ہم سب کو چاہیے کہ ہم ہر قسم کے گناہوں و خطاؤں کیساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ اوراسکے آخری رسول حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانیوں سے پکی اور سچی توبہ کریں تو ہماری اس توبہ کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں گے اور ہمارے گناہوں کو معاف کرکے ہمیں جہنم سے نجات اور جنت عطاء کرینگے جو اللہ تعالیٰ کا اپنے نیک بندوں سے وعدہ ہے ۔نیز مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے گزشتہ روز گوجرانوالہ کے قریب پیش آنیوالے ملکی تاریخ کے المناک ترین ٹرین حادثہ میں شہید ہونیوالوں کے درجات کی بلندی کیلئے بادشاہی مسجد میں خصوصی اجتماعی دعاکرائی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین شہداءِ پاک فوج کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور انکے ورثاء کو صبر جمیل و اجر عظیم عطاء کرے ۔