حکومت ماہ مقدس میں عوام کو بھرپور ریلیف دے،اشرفآصف جلالی
لاہور(نمائندہ خصوصی)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ ماہ صیام رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے روزہ تزکیہ نفس اور صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے رمضان مبارک کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پرائس کنٹرول اورپنجاب حکومت کے بلند بانگ دعوے دھرے رہ گئے۔صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں مضان المبارک میں بھی راہزنی ، رشوت خوری ،تشدد اورگراں فروشی کے گھناونے جرائم ہورہے ہیں۔ جبکہ حکومت سحر و افطار ترویح کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعووں کے باوجود مسلسل عہد شکنی کی مرتکب ہورہی ہے۔