صافپانی منصویہ عوام کی صحت کے ساتھ جڑا ہوا ہے،میاں عرفان دولتانہ

صافپانی منصویہ عوام کی صحت کے ساتھ جڑا ہوا ہے،میاں عرفان دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہپینے کا صاف پانی ہر شہری کا حق ہے اور پنجاب حکومت صاف پانی پراجیکٹ کے ذریعے شہریوں کو یہ حق دے گی صاف پانی پراجیکٹ کا تعلق براہ راست عوام کی صحت سے جڑا ہوا ہے اور اس حوالے سے صاف پانی پراجیکٹ کا منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ آئندہ 3 برس کے دوران مفاد عامہ کے اس بڑے منصوبے پر 70 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔



عوامی مفادکے اس بڑے منصوبے پر شفافیت، اعلی معیار اور برق رفتاری سے کام کیا جائے گا 3 برس کے دوران پنجاب کے دیہات کے4 کروڑ سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوگارواں مالی برس صاف پانی پراجیکٹ پر 11 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔جنوبی پنجاب کے علاقے بہاولپور ریجن کے 4 اضلاع بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں اور بہاولپور میں منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔منصوبے میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ لازم ہوگا۔