دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فوج کے ساتھ ہے،جمیل ملک

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فوج کے ساتھ ہے،جمیل ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے گوجرانوالہ ٹرین حادثے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے شہداکے غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی کا ا ظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ٹرین کے نہر میں گرنے کا المناک سانحہ تخریب کاری معلوم ہوتا ہے جس پر پوری قوم سوگوار ہے،اگر یہ واقعہ تخریب کاری ہے تو یقینااس میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ ہی ملوث ہوسکتی ہے، ملک کے 18کروڑ عوام گوجرانوالہ سانحہ میں شہید وزخمی ہونیوالے افواج پاکستان کے افسران اور اہلکاروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور لواحقین کے غم اور صدمے کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور تخریب کاری کے خاتمہ اور ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں اور پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشت گردی یا تخریب کاری کا کوئی بھی واقعہ ملک دشمنوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی جدوجہد کو متاثر نہیں کرسکتا،دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف تاریخی جدوجہد سے افواج پاکستان کا مورال دنیا بھر میں بلند ہوا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں نہروں اور نشیبی جگہوں کے اوپر سے گزرنے والے ریلوے ٹریکس کی چیکنگ کیلئے خصوصی پٹرولنگ ٹیمیں بنائی جائیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے حادثات رونما نہ ہوسکیں،دریں اثناء پی جے آئی کے مرکزی دفتر میں سانحہ گوجرانوالہ میں شہیدہونیوالے پاک فوج کے افسران اور اہلکاروں کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔