نظام دین کی 24ویں برسی کے موقع پر پروگرام

نظام دین کی 24ویں برسی کے موقع پر پروگرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہور کی شان مرزاسلطان بیگ المعروف چوھدری نظام دین کی 24ویں برسی کے موقع پر خصوصی پروگرام نظام دین تجھے نہیں بھولے ایف ایم 93ریڈیو پاکستان لاہورسے نشر ہوا جسے حامد نسیم نے تحریر کیا جبکہ راوی اصغر زیدی تھے اس پروگرام میں چودھری نظام دین کی فنی خدمات کا احاطہ کیا گیا اور ان کی آواز کو خصوصی طور پر اس پروگرام کا حصہ بنایا گیا پروگرام میں سئینیر براڈ کاسٹر اصغر ملک ،نظام دین کے واحد شاگر دمعروف صدا کار حیدر عباس اور صحافی ،تجزیہ کار رضوان رفیق باجواہ کے تاثرات بھی شامل تھے جنہوں نے نظام دین کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ریڈیو پاکستان کی علامت قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان اور نظام دین ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم تھے انہیں 5000 سے زائد پنجابی اکھان یاد تھے وہ جب بولنے پر آتے تو خوب بولتے انھوں نے ہمیشہ فی البدعی گفتگو کی اور طنزومزاح کی ایسی روایت کو پیدا کیا جس کے وہ خود ہی موجد اور خاتم تھے ان کے فن کی خوبی تھی کی انہیں پنجاب بھر کے تمام گاؤں کے نام زبانی یاد تھے جب بھی کوئی خط ان کے پروگرام میں شامل کیا جاتا تو نظام دین خط لکھنے والے کے گاؤں کی خوبیاں اور وجہ شہرت بھی بیان کردیتے انہیں مطالعہ کا بہت شوق تھا اور یہی وجہ ہے کہ نظام دین بہت سے موضوعات پر علمی دسترس رکھتے تھے1965اور 1971ء کی جنگوں کے دوران ان کے پروگراموں کو بہت پزیرائی ملی اور حکومت پاکستان نے بھی ان کے فن سے معترف ہر کر انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازہ ان کا انتقال 3جولائی 1991ء کو لاہور میں ہوا ۔نظام دین ریڈیو پاکستان کو اپنے والدین کا درجہ دیتے تھے اور ریڈیو پاکستان سے ان کی کمٹمنٹ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انھوں نے اپنی وفات سے 2روز قبل اپنا آخری پروگرام کیاان کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گئی ۔اس خصوصی پروگرام کو پروڈیوسر مدثر قدیر نے ڈپٹی کنٹرولر پروگرامز ریڈیو پاکستان لاہور مسز انیلہ سلیم کی زیر نگرانی تیار کیا جبکہ اس پروگرام کے ایگزیکٹو پروڈیوسر سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور گل حسن قریشی تھے ۔

مزید :

کلچر -