زکوٰۃ کی ادائیگی ہر صاحب مسلمان پر فرض ہے،راغب نعیمی

زکوٰۃ کی ادائیگی ہر صاحب مسلمان پر فرض ہے،راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) معروف مذہبی اسکالرو جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ زکوٰۃ اسلام کاچوتھا بنیادی رکن ہے جس کی ادائیگی ہرصاحب نصاب مسلمان پرفرض ہے ہسپتالوں کی تعمیر، آلات کی خرید، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تنخواہیں زکوٰ ۃ کی رقم سے دینا جائز نہیں ہے زکوٰ ۃ کا سب سے بہترین مصرف فقراء، غرباء، مسا کین اورفی سبیل اللہ کے تحت مدارس دینیہ ہیں ان خیالات کاا ظہا ر انہوں گزشتہ روزخطبہ جمعۃ المبارک کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے والے قوم کے حقیقی محسن ہیں۔مخیرات حضرات ماہ صیام کے مقدس ساعتوں میں زیادہ سے زیادہ صدقات و خیرات کرکے اللہ تعالیٰ اوراس کے رسول ؐکی خوشنود ی حاصل کرسکتے ہیں۔معاشرے کے محروم طبقات کوماہ رمضان اور عید کی خوشیوں میں شامل کرنے ہمار ا دینی اوراخلاقی فریضہ ہے۔قرآن کریم کے تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہرصاحب نصاب مسلمان زکوٰ ۃ کی ادائیگی کویقینی بنائے۔معاشرے سے غربت کے خاتمہ صدقات اور زکوٰ ۃ کی ادائیگی سے بآسانی ختم کیاجاسکتا ہے تاجر برادری عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کم سے کم منافع کوترجیح دے۔علاوہ ازیں جامعہ نعیمیہ سے منسلک مساجد میں نماز جمعہ میں گوجرانوالہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے ایصال ثواب اوربلندی درجات کے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔