وزیر اعلی ایف بلاک گذرگاہ کا قبضہ نہ دینے پر راناتجمل کیخلاف کارروائی کریں، کور کمیٹی

وزیر اعلی ایف بلاک گذرگاہ کا قبضہ نہ دینے پر راناتجمل کیخلاف کارروائی کریں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)صحافی کالونی ایف بلاک کی گذرگاہ کا قبضہ تاحال جرنلسٹ فاؤنڈیشن کو نہ ملنا قابل تشویش ہے وزیر اعلی پنجاب کام میں رکارٹ ڈالنے والے ایم پی اے رانا تجمل کیخلاف کارروائی کریں ان خیالات کا اظہار ایف بلاک کور کمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چیئرمین کورکمیٹی شیر افضل بٹ کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر حامد ریاض ڈوگر نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب میں حامد ریاض ڈوگر کا کہنا تھا کہ ایف بلاک ممبران کو اپنی صفوں میں اتحاد پیداکرنیکی ضرورت ہے ایف بلاک کے کام میں اگر کوئی حکومتی ایم پی اے رکاوٹ ڈالتا ہے تو وزیر اعلی پنجاب کو اس کا بھر پور نوٹس لینا چاہیے تاکہ ان ممبران کو جلد ازجلد اپنے گھر بنانے کا موقع میسر آسکے۔

اجلاس میں ممبران نے ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں اور الائٹمنٹ لیٹرکیلئے عیدالفطر کے بعد بھر پور تحریک چلانے اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کرنے کاعزم کا اظہار بھی کیا۔


اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین مقیم چوہدری ،سینئرجوائنٹ سیکرٹری عمران علی ، جوائنٹ سیکرٹری اسجدعلی ،ترجمان شاہدشیخ کے علاوہ عباس احمد ، کوثر شمسی ،قیصر چوہان ،طارق فوٹو گرافراور دیگر نے بھی شرکت کی۔