پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر لڑکے کے والدین کا تشدد
لاہور(نامہ نگار)نوجوان نے اسلام قبول کرکے مسلمان لڑکی سے شادی کرلی،لڑکے کے والدین نے گھرپردھاوابول دیا اورشادی شدہ جوڑے کو تشددکانشانہ بناڈالا،میاں بیوی تحفظ کی درخواست کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئے۔ ایڈیشنل سیشن جج مظہرسلیم رامے کی عدالت میں عیسی کالونی کی امبرین اپنے شوہر محبوب کے ساتھ پیش ہوئی، امبرین نے اپنے وکیل محمود کی وساطت سے موقف اختیار کیا کہ محبوب عیسائی مذہب سے تعلق رکھتا تھا اس نے اسے مسلمان کیا اور اس سے شادی کرلی، لڑ کی کے مطابق اس کے ناراض سسرالیو ں نے ان کے گھر پر دھاوا بول دیا ہے،تشدد کا نشانہ بنایا اورگھر سے2لاکھ روپے بھی لے گئے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعدتھانہ شادباغ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔