وزارت داخلہ اور سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیموں کی ملاقات ، عمران فارو ق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت

وزارت داخلہ اور سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیموں کی ملاقات ، عمران فارو ق قتل کیس اور ...
وزارت داخلہ اور سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیموں کی ملاقات ، عمران فارو ق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت داخلہ پاکستان کی خصوصی ٹیم نے سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم سے ملاقات کی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ پاکستان کی ٹیم اور سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کے رہنماءڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس سمیت منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ دونوں کیسوں کے حوالے سے اہم شواہد اور معلومات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ وزارت داخلہ پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی ساجد کیانی کر رہے ہیں اور جلد دونوں کیسوں میں اہم پیش رفت کا امکان ہے ۔ یاد رہے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی آئندہ ہفتے منی لانڈرنگ کیس میں حاصل کی گئی ضمانت کی مدت ختم ہو رہی ہے اور آئندہ ہفتے انہیں لندن پولیس کے سامنے پیش ہونا ہے ۔