ٹیکسالی گیٹ ،تیز رفتار موٹر سائیکل سوار توازن بگڑنے پر گر کر ہلاک

ٹیکسالی گیٹ ،تیز رفتار موٹر سائیکل سوار توازن بگڑنے پر گر کر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں سحری کا سامان لینے بازار جانے والا23سالہ نوجوان حادثہ کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے متوفی کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ۔متوفی کے رشتہ داروں اور پولیس اہلکاروں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اندرون شہر لاہور ٹیکسالی گیٹ کا رہائشی 23سالہ محمد نوید گزشتہ روز صبح کے وقت سحری کا سامان لینے کے لیے بازار گیا جہاں پر بھاٹی گیٹ کے قریب موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث اس کے قابو میں نہ رہی اور وہ سڑک پر گر گیا جبکہ اس کا سر فٹ پاتھ سے جا ٹکڑا یا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس نے متوفی کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -