کپڑے کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا
لاہور(کرائم سیل)مستی گیٹ کے علاقہ میں بجلی کا شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث کپڑے کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق کشمیری گھاٹی کے قریب واقع کپڑے کے گودام میں رات گئے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھرک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا جنہوں نے اڑھائی گھنٹے کی محنت سے آگ پر قابو پا لیا ۔البتہ آگ کی وجہ سے لاکھوں روپے کا کپڑا جل گیا۔