آئندہ ہفتے روشن پاکستان مہم شروع کی جا رہی ہے ،طیب حفیظ چیمہ

آئندہ ہفتے روشن پاکستان مہم شروع کی جا رہی ہے ،طیب حفیظ چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (کرائم سیل)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے نولکھا چوک میں وارڈنز کو انکے ڈیوٹی پوائنٹس پر افطاری تقسیم کی ،اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی مینجر تسلیم شجاع اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھی انکے ہمراہ روزہ افطار کیا۔انہوں نے کہا کہ اٹلس ہنڈا کے تعاون سے پیر سے ایک ہفتے تک روشن پاکستان مہم چلائی جائے گی۔سی ٹی او نے کہا کہ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہوتے ہی شہر کی اہم مارکیٹوں میں اضافی 2انسپکٹراور 118ٹریفک وارڈنز تعینات کر دےئے گئے ہیں تاکہ شہری بروقت اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔طیب حفیظ چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیرکے روز سے مال روڈ پر الحمراء کے باہر اٹلس ہنڈا کے تعاون سے روشن پاکستان مہم شروع کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ روشن پاکستان مہم ایک ہٹتے تک جاری رہے گی جس میں سٹی ٹریفک پولیس اور اٹلس ہنڈا شہر بھر کی موٹر سائیکلوں کے بلب مفت لگائیں گے ۔سی ٹی او نے کہا کہ اس دوران ٹریفک پولیس بھی شہریوں کو ایجوکیٹ کرے گی کہ رات کے وقت موٹر سائیکل سوار درست ہیڈ لائٹس یقینی بنائیں تاکہ حادثات کی روک تھام ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کادوسراعشرہ شروع ہوتے ہی سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک انتظامات اور رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کےئے ہیں۔ انہوں نے ایس پی سٹی ،ایس پی صدراور ایس پی ہیڈ کواٹرزکو ہدایت کی کہ افطاری کے اوقات میں ٹریفک کی روانی اور وارڈنز کو انکے ڈیوٹی پوائنٹس پر افطاری پہنچانے کے انتظامات کی نگرانی کریں ۔افطاری کے وقت ایس پیزاور ڈی ایس پیزرش والے چوکوں میں خود ٹریفک کلیئر کرواتے رہے جس سے کہیں بھی ٹریفک پرابلم نہیں ہوئی،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ شہریوں کوافطار کے وقت ٹریفک کا کوئی مسئلہ پیش نہ آئے۔سی ٹی اونے وارڈنز کوہدایت کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کی خدمت اور ٹریفک کو رواں دواں رکھیں تاکہ شہری بروقت گھروں میں پہنچ کرافطاری کر سکیں۔

مزید :

علاقائی -