کاہنہ ،بہن کی کردار کشی پر نوجوان کو چھریاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

کاہنہ ،بہن کی کردار کشی پر نوجوان کو چھریاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)کاہنہ کے علاقہ میں بہن کے کردار پر انگلی اٹھانے پر بھائیوں نے 22سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے مقتول کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔مقتول کے رشتہ داروں ،بھائیوں ، اہل علاقہ اور پولیس اہلکاروں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کاہنہ کے علاقہ جھگیاں رسول پورہ کی رہائشی (ن) بی بی پر محلے دار مبارک وغیرہ نے الزام لگایا تھا کہ اس کے ایک محلہ دار کے ساتھ نامناسب تعلقات ہیں اور اس بارے میں لڑکی کے والدین اور دیگر افراد سے بھی ذکر کر دیا گیا جس کی وجہ سے بات پورے علاقہ میں مشہور ہو گئی ۔رات گئے اس ہی معاملے پر مبارک اور اس لڑکی کے بھائیوں محمود سلیم اور حبیب کے مابین تلخ کلامی ہوئی جس پر معاملے کو رفع دفع کر وا دیا گیا لیکن محمود اور حبیب نے مبارک کے گھر میں گھس کر اس کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔اہل علاقہ کو جب واقع کا پتہ چلا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا اور مقتول کے بھائی فاروق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -