بد چلنی کا شعبہ، 18سالہ اپاہج بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

بد چلنی کا شعبہ، 18سالہ اپاہج بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)ہڈیارہ کے علاقہ میں بدچلنی کے شعبہ پر بھائی نے 18سالہ اپاہج بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔اہل علاقہ اور پولیس کے مطابق محمد نعیم اور اس کی بہن سرداراں بی بی 6ماہ قبل پاک پتن سے ہڈیارہ آئے تھے اور ہڈیارہ کے نواحی گاؤں کھیچیاں میں واقع حنیف ارائیں کے ڈیرے پر کام کرتے تھے ۔سرداراں بی بی دونوں پیروں سے اپاہج تھی ۔نعیم کو اس پر بد چلنی کا شعبہ تھا جس پر ان کی آپس میں کئی مرتبہ تلخ کلامی ہو چکی تھی ۔گزشتہ روز بھی ان کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی جس پر اس نے فائرنگ کر کے کر سرداراں بی بی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا اور مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مزید :

علاقائی -