صوبائی دارالحکومت ،اپر پر وفیشنل کورس مکمل کرنیوالے ایک ہزار سے زائد سب انسپکٹر ترقیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،اپر پر وفیشنل کورس مکمل کرنیوالے ایک ہزار سے زائد سب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (شعیب بھٹی )صوبا ئی دا را لحکومت کے 37تھا نو ں میں سب انسپکٹرایس ایچ اوز کی سیٹوں کے مز ے لو ٹنے لگے جبکہ اپر پرو فیشنل کو رس کر نے وا لے ایک ہزار سے زا ئد سب انسپکٹر تر قیو ں سے محرو م ہیں ان کو ترقی دی گئی ہے اور نہ ہی کسی تھانے میں ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے ،سروس میں محض چند سال یا ماہ باقی رہ جانے ترقی نہ ملنے اور ایس ایچ او تعینات نہ ہونے والے گریڈ 14کے سب انسپکٹروں میں مایوسی پھیلنے لگی جبکہ ڈائریکٹ بھرتی کیے جانیوالے نوجوان اے ایس آئی ون سٹپ پرموشن کے بعد سب انسپکٹر بننے پر ایس ایچ او تعینات ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطا بق صوبائی دارلحکومت میں 85تھانوں میں سے37تھانوں (40فیصد) میں سب انسپکٹر ایس ایچ اور کی سیٹوں کے مزے لے رہے ہیں جبکہ یہی صورتحال پنجاب بھر میں بھی ہے کہ انسپکٹر کی سینکڑ وں اسامیوں پر سب انسپکٹرزتعینات ہیں لیکن ایک ہزار سے زائد سینئر سب انسپکٹر گزشتہ 7 سال سے انسپکٹر رینک پر ترقیوں سے محروم ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی ہونے کے باوجود ایس ایچ او کی سیٹ پرگریڈ 16کا افسر تعینات کیا جا تا ہے ۔لاہور کے علاوہ دیگر اضلاع میں ڈی پی اوز نے اپنااثرورسوخ قائم رکھنے کیلئے متعدد تھانوں میں سب انسپکٹر ز کو ایس ایچ او تعینات کر رکھا ہے۔ صو با ئی دا ر لحکومت کے 37تھانوں میں سب انسپکٹر ایس ایچ او کی بطا ر سیٹوں پر تعینات ہیں ان میں سب انسپکٹر ممتاز احمد ایس ایچ او لوئر مال ، وقاص الحسن کو بھاٹی گیٹ ، تجمل حسین مستی گیٹ،ارشد محمود موچی گیٹ ،مر سہیل کیفی راوی روڈ ،شبیر حسین کو مصری شاہ ،ہر اکرام شادباغ ، رضوان لطیف قلعہ گجر سنگھ ،ا نور سعید ای گڑ ھی شاہوں ،آصف ذوالفقارلٹن روڈ ،یاسر عباس مزنگ، اصغر علی ؂ شالیمار سے، محمد علی بٹ ڈیفنس اے ،ماجد بشیر نارتھ کینٹ ، محمد شاہد ای ہیئر ، ابرار حیدر ہڈ یارہ، عبدالواحد ہر بنس پورہ،خالد پرویز نصیر آباد ، ، اصغر علی فیصل ٹاؤن، محمد اشفاق اچھرہ ،قاسم عباس شادمان ، ناصر حمید مسلم ٹاؤن،قیصر عزیروحدت کالونی، محمد رضا اقبال ٹاؤن ، حسین فاروق گلشن راوی، حسن رضا شیراکوٹ ،،عاطف ذوالفقارگا رڈن ٹاؤن ،تیمور عباس مصطفی ٹاؤن ، فاروق اصغر ہنجروال، محمد رمضان جوہر ٹاؤن و نیو انارکلی رضوان لطیف وغیر ہ سب انسپکٹرایس ایچ اوز کی سیٹوں کے مز ے لو ٹ ر ہے ہیں ، جبکہ اپر اورپرو فیشنل کو رس کر نے وا لے ایک ہزار سے زا ئد سب انسپکٹر 7 سالو ں سے اپنی تر قیو ں سے محرو م ہیں ۔ جس میں متعد اپنی سرورس پو ر ی ہو نے کا نتظا ر کر ر ہے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -