میاں برادران کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،رانا لیاقت علی

میاں برادران کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،رانا لیاقت علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ میاں برادران کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوا، قوم نے دیکھا کہ کس طرح میاں نواز شریف اپنی ٹیم کے ہمراہ شب وروز لوڈشیڈنگ کے خلاف حالت جنگ میں ہے اور ایک بڑی حد تک اس میں کمی بھی واقع ہوئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی پاکستا ن کے دفا ع ، ترقی وخوشحالی اور امن وسلامتی کی ضما نت ہے حکومت شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کر کے عوام دوستی کا عملی نمونہ پیش کررہی ہے۔ ملک سے مہنگائی، بیروزگاری، دہشتگردی سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے قائدین کی دانشمندانہ سوچ اور بہترین فیصلوں کے باعث پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے۔

مزید :

علاقائی -