پاکستان سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں ، بھارت
نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان سمیت دوسرے پڑوسی ممالک کے ساتھ دیر پا دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں وزیر داخلہ نے کہاکہ بھارت اگر پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں نہ ہوتا تو وزیراعظم مودی گزشتہ سال پاکستانی ہم منصب نوازشریف کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت نہ دیتے ۔انھوں نے کہاکہ بھارت کے پڑوسی ممالک کو بھی چاہیے کہ وہ دیر پا دوستانہ تعلقات کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں