لیبیا، امریکی ڈرون حملے میں اسامہ بن لادن کاقریبی ساتھی ہلاک،امریکی اخبار کا دعویٰ

لیبیا، امریکی ڈرون حملے میں اسامہ بن لادن کاقریبی ساتھی ہلاک،امریکی اخبار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آئی این پی)لیبیامیں پچھلے ماہ ڈرون حملے میں القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کاقریبی ساتھی ہلاک ہوگیا۔امریکی اخبار ’’نیویارک ٹائمز ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جون کے وسط میں امریکی ڈرون حملے میں القائدہ رہنما سیف اللہ بن حسین المعروف ابوایازہلاک ہوا۔سیف اللہ بن حسین کانام مطلوب عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھا۔سیف اللہ بن حسین افغانستان میں 2001کے دوران احمد شاہ مسعود کے قتل میں بھی ملوث تھا۔تیونس کے حکام نے بھی انصارالشریعہ گروپ کے ایک رہنما پر2013 میں دو سیکولر تیونس کے سیاستدانوں کے قتل کا الزام عائد کیا تھا۔سیف اللہ بن حسین کا نام مطلوب عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھا۔

مزید :

صفحہ اول -