سندھ ہائیکورٹ کا ایگزیکٹ کے ڈائریکٹرز کو دوبارہ سیکیورٹی کلیئرنس لینے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا ایگزیکٹ کے ڈائریکٹرز کو دوبارہ سیکیورٹی کلیئرنس لینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اے این این)سندھ ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری میں ملوث ایگزیکٹ کی سکیورٹی کلیئرنس کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ایگزیکٹ کے ڈائریکٹرز کو دوبارہ سیکورٹی کلیئرنس لینے کا حکم دیدیا۔ جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں جعلی ڈگری کیس میں ملوث ایگزیکٹ کی سکیورٹی کلینرئس کے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹ کے ڈائریکٹرز کی تبدیلی کے بعد سیکورٹی کلیئرنس لینا ضروری ہے ۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ چینل کے ڈائریکٹرز کا حکم امتناعی بھی خارج کر دیا ہے ۔ عدالت عالیہ نے شعیب شیخ اور دیگر ڈائریکٹرز کی سیکورٹی کلیئرنس کا حکم برقرار رکھا ۔

مزید :

صفحہ اول -