پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کر یں گے،چو دھر ی محمد سرور

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کر یں گے،چو دھر ی محمد سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چو دھر ی محمد سرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف نظر یاتی اور اصولی سیاست کی وجہ سے پورے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کر ینگے‘ (ن) لیگ کبھی بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں رہی ‘بلدیاتی انتخابات میں عوام (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی کر پشن اور انکی عوام دشمن سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیں گے ۔ وہ اپنے دفترتحر یک انصاف کی خاتون رکن قومی اسمبلی منزہ حسن کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بغیر جمہو ریت نامکمل ہے مگر بد قسمتی سے (ن) لیگ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور بلدیاتی انتخابات کر وانے میں سنجیدہ نہیں رہی۔

مزید :

صفحہ آخر -