شفاف انتخابی نظام کے بغیر حقیقی جمہو ریت ممکن نہیں،محمودالرشید
لاہور(نمائندہ خصوصی ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ شفاف انتخابی نظام کے بغیر ملک میں حقیقی جمہو ریت ممکن نہیں ہوسکتی ‘عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے انکو ہر صورت انجام تک پہنچانا ہو گا ‘تحر یک انصاف کو مضبوط تر بنایا جا ئیگا اور عمران خان کا پیغام ہر گھر تک پہنچانے کیلئے اپنی ذمہ داری کو ہر صورت پوراکر یں گے،تحر یک انصاف کو آج سب سے زیادہ اتحاد اتفاق کی ضرورت ہے،کارکنوں کی محنت کی وجہ سے آج تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی وعوامی جماعت بن چکی ہے۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا کہ عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ مار نے والے لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں انکو ہر صورت آئین وقانون کے مطابق انکے انجام تک پہنچنا ہو گا اور تحر یک انصاف نے بدتر ین دھاندلی کے خلاف جوڈیشنل کمیشن میں ثبوت بھی جمع کروائے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں انتخابی عمل کو مکمل طور پر شفاف بنایا جائے کیونکہ جب تک انتخابی عمل شفاف اور آزادنہ نہیں ہو گا اس وقت تک ہم کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتے ۔