ضلعی بار ایسو سی ایشنوں کو کمپیوٹرز اور لاء سائٹ تک رسائی دینے کی منظوری
لاہور(نامہ نگار خصوصی ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے ضلعی بار ایسو سی ایشنوں کو کمپیوٹرز اور لاء سائٹ تک رسائی دینے کی منظوری دے دی۔چیف جسٹس نے صوبہ بھر کی ضلعی بار ایسوسی ایشنوں کو کمپیوٹرز اور پاکستان لاء سائٹ کی رسائی دینے کی منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے ایک تقریب پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے آڈیٹوریم ہال میںآج 4 جولائی کو صبح 10 بجے منعقد ہوگی۔فاضل چیف جسٹس بار ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں کو کمپیوٹرز اور پاکستان لاء سائٹ کے یوزر آئی ڈی اور پا س ورڈ دیں گے۔ تقریب میں عدالت عالیہ کے فاضل جج صاحبان، رجسٹرار حبیب اللہ عامر اور ضلعی بار ایسو سی ایشنوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز شرکت کریں گے۔