ایم کیو ایم کو کندھوں پر بٹھانے والے قوم کے مجرم ہیں،حافظ ادریس

ایم کیو ایم کو کندھوں پر بٹھانے والے قوم کے مجرم ہیں،حافظ ادریس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ دنیا میں شیطانی قوتیں اس لئے طاقتور اور غالب ہیں کہ عالم اسلام حقیقی قیادت سے محروم ہے ۔ پوری دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے اور مسلم اکثریت کے کئی علاقوں پر قبضہ کرکے یہود وہنود اور نصاریٰ نے مسلمانوں کو غلام بنارکھا ہے ،جب تک امت مسلمہ کو مخلص اور خوف خدا رکھنے والی قیادت میسر رہی کسی کو مسلمانوں کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی جرأت نہیں تھی۔غزوہ بدر کو اللہ تعالیٰ نے یوم الفرقان قرار دیا ہے جس دن یہ طے پاگیا تھا کہ امت مسلمہ حق پر ہے اور وہی باوقار اور سربلند رہے گی۔ایم کیو ایم کو کندھوں پر بٹھانے والے سب قوم کے مجرم ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصور ہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔حافظ ادریس نے کہا کہ پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی قوت ہے جس پر پوری امت کو نازہے مگر بزدل اور کرپٹ لوگوں کے اقتدار کی وجہ سے ہماری ساکھ بری طرح تباہ ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مسلم لیگ ،پیپلز پارٹی اور مشرف کے ساتھ شریک اقتدار رہی ،ان سب کو ایم کیو ایم کے جرائم کا علم ہونے کے باوجود انہوں نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے مجرموں کو ساتھ بٹھائے رکھا اور ان کے جرائم پر پردہ ڈالتے رہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت سے اسلحہ ،ٹریننگ اور فنڈز لینے والے پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -