شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک، دو فرار ہونے میں کامیاب

شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک، دو فرار ہونے میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(بیورورپورٹ)لاہور روڈ کی مقامی آبادی نبی پورورکاں کے قریب رات ڈیڑھ بجے ڈاکوؤں کی ناکہ لگا کر لوٹ مار کی اطلاع ملتے ہی پیٹرولنگ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی مبینہ ڈاکوؤں اور پولیس میں مقابلہ شرو ع ہوگیانصف گھنٹہ تک جاری رہنے والے پولیس مقابلہ میں دوبدو فائرنگ جاری رہنے کے بعد پولیس نے زخمی ہونے والے تینوں ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ تینوں ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ 2ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،تھانہ فیکٹری ایریاپولیس نے تینوں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی نعشوں کو جب ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ڈیڈہاوس میں منتقل کیا تو علاقہ مکینوں کی ایک بہت بڑی تعداد ڈاکوؤں کی شناخت کے لیے ہسپتال میں پہنچ گئی پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیو الے ڈاکوؤں سے آتشیں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے دوسری جانب پوسٹمارٹم ہاوس میں ہلاک ہونیو الے مبینہ ڈاکوؤں کی شناخت حسنین سکنہ جییٰ موسی شاہدرہ،شاہ زیب سکنہ محلہ سلطان پورہ،اور چاند سکنہ مدینہ پارک ہوئی ہے جن کے ورثاء نے ڈیڈ ہاوس پہنچ کر پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی اور کہا کہ ہمارے بچے تو افطاری کے بعد لاہور داتا دربار گئے ہوئے تھے جن کو پولیس نے راستہ میں پکڑ کر قتل کرڈالا ہے پیٹرولنگ پولیس اور فیکٹری ایریا پولیس نے شناخت ہونے کے بعد مذکورہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -