یاسر شاہ نے ایک اور اہم اعزاز حاصل کر لیا ،آئی لینڈر ز کو دن میں تارے دکھا دیئے

یاسر شاہ نے ایک اور اہم اعزاز حاصل کر لیا ،آئی لینڈر ز کو دن میں تارے دکھا ...
یاسر شاہ نے ایک اور اہم اعزاز حاصل کر لیا ،آئی لینڈر ز کو دن میں تارے دکھا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے سپنر یاسر شاہ نہ صر سری لنکا کی وکٹیں اڑا رہے ہیں بلکہ وہ ایک بعد ایک ریکارڈ بنانے میں بھی مصروف ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر اہم اعزاز حاصل کر لیاہے ،یاسر شاہ آئی الینڈرز کے کیخلاف ایک سریز میں 20وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی باﺅلر بن گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر ریکارڈ قائم کیا۔ وہ میزبان ٹیم کے خلاف ایک سیریز میں سب سے زیادہ 20 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی باو¿لر بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے جادوگر اسپنر سعید اجمل کو 18 وکٹیں لے کر یہ اعزاز حاصل تھا۔ قومی باو¿لر نے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان بلے بازوں کی خوب دھنائی کرتے ہوئے 9 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ کرئیر کی سب سے تیز 50 وکٹیں اپنے نام کرکے وقار یونس کا ریکارڈ توڑا،بات یہیں ختم نہیں ہوئی انہو ںنے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی سری لنکن بیٹسمینوں کی 8 وکٹیں اڑایں۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -