نکاح اور سجاول بھٹوزرداری ، زرداری کی مبینہ بیوی نے اپنے بیان کی وضاحت کردی

نکاح اور سجاول بھٹوزرداری ، زرداری کی مبینہ بیوی نے اپنے بیان کی وضاحت کردی
نکاح اور سجاول بھٹوزرداری ، زرداری کی مبینہ بیوی نے اپنے بیان کی وضاحت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدرآصف علی زرداری کی مبینہ بیوی ڈاکٹرتنویرزمانی نے اپنے نکاح اور سجاول سے متعلق پچھلے انٹرویو کی وضاحت کردی ہے ۔
دنیا نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹرتنویز زمانی نے زرداری زرداری کہنے کی منطق بتاتے ہوئے کہاکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بھٹوبھٹو کرتے ہیں ، بلاول بلاول کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ساری دنیا میں مشہور ہوں کہ بلاول کی ماں ہوں ، میں کئی تقاریر میں بلاول کو بیٹا کہہ چکی ہوں ، نعرے بھی لگوائے ۔
زرداری سے پہلی ملاقات اور نکاح ہونے کی تصدیق کیساتھ اس شخص کا نام نہ بتانے سے متعلق سوال پر ڈاکٹر تنویرزمانی نے بتایاکہ زرداری سے پہلی مرتبہ 2009ءمیں ڈی سی میں ملی ، پچھلے انٹرویو کے شروع میں کہاتھاکہ 1986ءمیں نکاح ہواہے اور بھٹوازم سے ہوا، اس وقت ممبر بن گئی تھی ، میں ساری زندگی بھٹو بھٹو کہتی آئی ، سارے رشتے میں نے ختم کردیے ہیں ۔انٹرویو کنندہ نے سوال کیاکہ وہ سمجھے کہ آپ کا نکاح کسی مرد سے نہیں بلکہ پیپلزپارٹی سے ہوا جس پر ڈاکٹرتنویرزمانی کاکہناتھاکہ میں اس قسم کی جزویات میں نہیں پڑسکتی ، مجھے تو یہ باتیں بھی سمجھ میں نہیں آتیں ، اگر کوئی عورت سیاست میں آتی ہے تو سارے بندھن توڑ کرآئے تاکہ دباﺅ میں آکر کوئی ایسی غلطی نہ کرے جس کی سزا قوم کو برداشت کرنا پڑے ، پھرآپ کی اولاد ہوگی ، میں دباﺅ سے بالاتر ہوں ، نظریئے سے شادی ہوجائے تو زندگی میں کسی انسان یا مرد کی گنجائش نہیں رہ جاتی ، اہمیت ہر رشتے کی ہے لیکن اگر وہ دباﺅ ساتھ ہوگا تو پھر آپ کو اپنے شوہر کو وزیرخزانہ بناناپڑے گا، بعدمیں قوم روئے تو کیا کرے ، عالمی سیاست میں ڈاکٹریٹ کی اور دنیا بھر سے یہی سیکھا۔
سجاول شاید ایک علامتی پراپیگنڈا ہے جسے لوگ بلاول کے آگے کھڑا کرناچاہتے ہیں ۔
ایک کالم نویس کی طرف سے اُنہیں پاکستان پیپلزپارٹی کی’ میرا‘قراردیئے جانے پر ڈاکٹرتنویر زمانی نے کہاکہ میرا کو ایسے استعمال نہیں کرناچاہیے ، وہ ایک اداکارہ ہیں اور ہم تمام کو ان کی عزت کرنی چاہیے ، میں نے تواپنے دامن کو متنازع بنالیا ، لوگ پوچھتے ہیں کہ جیل نہیں گئیں ، یہ نہیں ہوا، کوئی بھی نام دیں لیکن میرا کو عزت دیں ۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرتنویر زمانی کاکہناتھاکہ بلاول سے لے کر عزیز بلوچ تک سب کو میں بیٹا کہتی ہوں ، ہر پاکستانی کو بیٹا سمجھتاہوں ، پیپلزامن کمیٹی نے لیاری کی حفاظت کی تھی ، میں نے بیٹا کہاتو نبھاﺅں گی ، تمام متعلقہ لوگوں سے درخواست ہے کہ ٹرائل کو شفاف بنایاجائے ، اگر ملزم سے مجرم تک کا ٹرائل شفاف ہوجائے تو ایک ماں خود اپنے بیٹے کو پھانسی دے گی ۔

مزید :

قومی -