ٹیچنگ میں ایسے افراد کو بھرتی کیا گیا جن کا ٹیچنگ سے کوئی واسطہ نہیں تھا‘سیکرٹری تعلیم سندھ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہونے کہا ہے 2012 کے بعد محکمے میں غیرقانونی بھرتیاں کی گئیں۔انہوں نے کہاایسے افراد کو ٹیچر بھرتی کیا گیا جن کا ٹیچنگ سے کوئی واسطہ ہی نہیں تھا۔ان کا کہنا تھانیب محکمہ تعلیم میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے اور جودستاویزات نیب نے طلب کی ہیں وہ ان کو فراہم کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کچھ سیاسی قوتیں مجھے سیکرٹری تعلیم کے عہدے سے ہٹانا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا افسوس ہے کہ آج تک سیاستدانوں کو تعلیم کی بہتری کیلئے تعاون نہیں کیا۔سیکرٹری تعلیم نے ایف آئی اے کی جانب سے ائیرپورٹ پر روکے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہامیڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔