تحریک انصاف نے کراچی میں گرمی سے متاثرہ عوام کےلئے شیلٹر کا انتظام کیا ہے :ریحام خان

تحریک انصاف نے کراچی میں گرمی سے متاثرہ عوام کےلئے شیلٹر کا انتظام کیا ہے ...
تحریک انصاف نے کراچی میں گرمی سے متاثرہ عوام کےلئے شیلٹر کا انتظام کیا ہے :ریحام خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کراچی میں گرمی سے متاثرہ عوام کے لئے شیلٹر کا انتظام کیا ہے جہاں پانی اور دیگر سہولیات دستیاب ہیں.کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ  ہیٹ سٹروک سے ہونیوالی ہلاکتوں پر صوبائی حکومت ذمہ داری نہیں لے رہی ،اگر فلاحی اداروں نے ہی ہمیں سنبھالنا ہے تو حکومت کا کیا فائدہ؟،کراچی آنے میں کچھ تاخیر ہوئی ہے۔ریحام خان نے کہا ہے کہ کراچی میں گرمی پہلی بار نہیں آئی ، پہلے بھی گرمی اور آفات آتی ہیں ، افسوس اس بات ہے کہ گرمی سے نمٹنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں گرمی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کے لئے آئی ہوں ،آفت کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہیٹ سٹروک سے ہونیوالی ہلاکتوں پر صوبائی حکومت ذمہ داری نہیں لے رہی ،حکومت اگر ریلیف فراہم نہیں کرے گی تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ ریحام خان نے کہا کہ مریضوں کی عیادت کے لئے آنے میں تھوڑی دیر ہو گئی ،تحریک انصاف نے کراچی میں گرمی سے متاثرہ عوام کے لئے شیلٹر کا انتظام کیا ہے جہاں پانی اور دیگر سہولیات دستیاب ہیں،رمضان المبارک میں غریب طبقے کوریلیف فراہم کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت متاثرین کی مدد سے دستبردار نہیں ہو سکتی،رمضان میں غریب طبقے کے پاس پینے کا پانی بھی نہیں ہے ۔