”تعریفی مضمون لکھو“ سعودیہ کے جرمن صحافیوں کو ”لفافے“

”تعریفی مضمون لکھو“ سعودیہ کے جرمن صحافیوں کو ”لفافے“
”تعریفی مضمون لکھو“ سعودیہ کے جرمن صحافیوں کو ”لفافے“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے نمائندوں نے جرمن صحافیوں کو رشوت دینے کی کوشش کی تھی تاکہ وہ جرمن پریس کیلئے سعودی عرب کے بارے میں تعریفی مضامین چھپوائیں۔ وکی لیکس کے مطابق 2011ءمیں سعودی عرب کے حکام جرمن میڈیا میں اس ملک کا مثبت تصور پیش کئے جانے کی مہم چلانے کا ارادہ رکھتے تھے اور سعودی سفارتکاروں نے اس کیلئے مبینہ طور پر 5 جرمن صحافیوں کو آمادہ کرانے کی کوشش کی تھی۔ ان صحافیوں کو ساڑھے 7 ہزار یورو کی ماہانہ تنخواہ اور سعودی عرب کو بہترین انداز میں پیش کرنے والے ہر مضمون کیلئے 300 یورو کی تجویز دی گئی تھی۔