ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے میں مصروف، 3 ڈاکو پولیس مقابلے میں پار

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) نواحی آبادی بھٹی ڈھلواں کے قریب ناکہ لگاکر شہریوں کو لوٹنے والے 3 ڈاکو پٹرولنگ پولیس کے ساتھ مقابلہ میں جاں بحق ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ بس سٹاپ پر مسلح ڈاکو متعدد راہگیروں کو لوٹ کر لاہور کی طرف فرار ہونے لگے تو اطلاع ملنے پر پٹرولنگ پولیس خان پور نے نبی پورہ ورکاں سٹاپ پر ناکہ بندی کردی۔ ڈاکوﺅں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ سے تین مبینہ ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔