شکر گڑھ: ڈرون طیارے کی لینڈنگ, رینجرز نے دوبارہ قبضے میں لے لیا

شکر گڑھ: ڈرون طیارے کی لینڈنگ, رینجرز نے دوبارہ قبضے میں لے لیا
شکر گڑھ: ڈرون طیارے کی لینڈنگ, رینجرز نے دوبارہ قبضے میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکر گڑھ (ویب ڈیسک) پاکستانی سرحدی علاقے میں جاسوسی ڈرون طیارہ اتر گیا، رینجرز نے قبضے میں لے کر پاک آرمی کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان شکر گڑھ کی ورکنگ باﺅنڈری کے علاقے سکمال کے قریب ایک ڈرون طیارہ زمین پر آگیا جسے 24 ونگ چناب رینجرز نے تحویل میں لے کر پاک آرمی کے حوالے کردیا۔ طیارے میں جاسوسی آلات اور کیمرے نصب تھے جس پر لوگوں میں تشویش پھیل گئی اور مختلف چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں، مقامی لوگوں کا خیال تھاکہ یہ طیارہ بھارت سے پاکستانی حدود میں داخل ہوا جو پاکستان کی جاسوسی کیلئے استعمال کیا جارہا تھا تاہم بعدازاں یہ معلوم ہونے پرکہ گرنے والا ڈرون طیارہ پاکستان رینجرزہے تومقامی نوجوانوں نے ڈرون کندھے پراٹھاکرقریبی چیک پوسٹ لے گئے اوررینجرزحکام کے حوالے کردیا۔ ترجمان رینجرز کے بیان میں کہاگیاکہ ڈرون طیارہ آزمائشی طورپر علاقے میں چھوڑا گیا تھا گرنے سے طیارے کو کوئی نقصان نہیں ہوا یہ چھوٹا ڈرون طیارہ ہے جو سرحدی نگرانی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید :

نارووال -