اوباما کے دورہ کینیا پر اپنے ہاتھوں سے روایتی کھانا پکا کر اسے کھلاﺅں گی: دادی سارا
نیروبی (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما کی دادی ماما سارا نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں اپنے پوتے کے دورہ مشرقی افریقہ کے دوران کینیا آنے پر اس کیلئے اپنے ہاتھوں سے روایتی کھانا تیار کروں گی، صدر اوباما اپنے والد کی جائے پیدائش کا دورہ بھی کریں گے۔ اس مناسبت سے گزشتہ روز صدر اوباما کی دادی سے نیروبی کے گورنر نے بھی ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر صدر اوباما کی دادی ماما سارا نے اپنی مادر زبان ”لیو“ (Luo) میں گفتگو کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب انکا پوتا اوباما آئے گا تو وہ اسے روایتی طور پر مچھلی، چکن اور مکئی کے دلیہ سے تواضح کروں گی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ مترجم بھی موجود تھا جو ان کی بات کو ترجمہ کرکے بتاتا رہا۔ دادی نے مزید کہا کہ انہیں اس بات سے مطلب نہیں کہ ان کا پوتا سینیٹر ہے یا کہ صدر!! وہ وہی کچھ کھائے گا جو اس کیلئے تیار کروں گی۔