الطاف حسین کی قائم علی شاہ سے رابطے کی کوشش،ضعیف العمری کی وجہ سے سمجھ نہیں پا رہے تھے :قائد ایم کیوایم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قائد ایم کیوایم الطاف حسین نے کہاہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ سند ھ قائم علی شاہ سے رابطے کی کوشش کی لیکن انہیں ضعیف العمری کی وجہ سے گفتگو کو صیح معنوں میں سمجھ نہیں پا رہے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق الطاف حسین نے کہا کہ سندھ آگ میں جل رہاہے اور کراچی آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے کارکنوں کے ساتھ جنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا جارہے اوررینجرز نے پورے سندھ کو مقبوضہ بنا دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ انہو ںنے آصف زرداری سے رابطہ کرنے کیلئے متعدد بارکوشش کی انہیں دبئی میں دو نمبروں پر فون کیے لیکن کسی نے بھی نہیں اٹھایا ،قائم علی شاہ او ر آصف علی زرداری کا یہ رویہ افسوسناک ہے ۔