قومی ہاکی ٹیم کی شکست ، وزیراعظم کا نوٹس، وضاحت مانگ لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ہاکی ٹیم کی ناکامی اور اولمپکس گیمز سے باہر ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت کھیل اور پاکستان ہاکی فیڈریشن سے وضاحت مانگ لی ۔
مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ انتظامیہ اور ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیاکہ اولمپک گیمز میں تین مرتبہ گولڈ میڈل لانیوالی ٹیم آج کس طرح باہر ہوگئی ؟ وزیراعظم نے قومی کھیل کے فروغ کے لیے سفارشات بھی طلب کرلیں ۔
قومی کھیل ہاکی ، کچھ نہ رہا باقی ، زوال کی داستان پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔