ریحام خان ہیٹ سٹروک سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کرنے جناح ہسپتال پہنچ گئیں ، مریض ہی کوئی نہ ملا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان ہیٹ سٹروک سے متاثرہ افراد کی عیادت کے لیے جناح ہسپتال کراچی پہنچ گئیں لیکن وہاں ہیٹ سٹروک کا کوئی مریض ہی موجود نہیں تھا۔
جناح ہسپتال کی ترجمان ڈاکٹر سیمی جمالی نے تصدیق کی کہ جناح ہسپتال میں ہیٹ سٹروک کاکوئی مریض موجود نہیں جبکہ ہسپتال ذرائع کاکہناتھاکہ کراچی کاموسم بہتر ہوگیاہے اور تمام مریض ڈسچار ج ہوچکے ہیں ۔
بعدازاں ریحام خان کاکہناتھاکہ جناح ہسپتال کی انتظامیہ نے مریضوں کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، مریض تو نہیں ہیں ، وارڈز کی حالت ابتر ہے ۔ عمران اسماعیل نے کہاکہ مریض تو جاچکے ہیں ، سرجیکل وارڈ کا دورہ کرکے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا، ریحام خان نے ایک مریض سے پشتو میں خیریت دریافت کی،ایمرجنسی وارڈمیں 100مریضو ں کی گنجائش ہے جبکہ ہیٹ سٹروک کے دنوں میں 24گھنٹوں کے دوران 10000مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔
یادرہے کہ ریحام خان کراچی پہنچ چکی ہیں اور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ہیٹ سٹروک سے متاثرہ افراد کی عیادت کریں گے اور انسانی ہمدردی کی بنیادپرپی ٹی آئی نے گرمی سے نڈھال ، پانی سے محروم شہریوں کے لیے شیلٹر بنایاہے جہاں سہولیات ہیں ، عوام وہاں آسکتے ہیں لیکن ہسپتال جہاں ہیٹ سٹروک کا مریض ہی کوئی نہیں ، وہاں جا کر ایسے مریضوں کی عیادت سمجھ سے بالاتر ہے ۔