میکلم نے ٹی ٹوینٹی میں تہلکہ مچا دیا،دوسر ابڑا ترین سکور بنا ڈالا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکلم نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کے سکور کا دوسرا بڑا ترین مجموعہ جوڑنے میں کامیاب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق برینڈن میکلم 11چھکوں اور 11چوکوں کی مدد سے 64گیندوں پر برمنگھم کی جانب سے کھیلتے ہوئے ڈربیشائر کیخلاف 158رنز کی شاندار اننگ کھیل کر دوسرا بڑاسکور بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیاہے ٹی ٹوینٹی میں سب سے بڑا سکور بنانے کا اعزازویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کریس گیل کے پاس ہے جنہوں نے انڈین پریمئر لیگ میں 175رنز کی اننگ کھیلی ۔
برمنگھم کی جانب سے ڈربیشائر کو 20اوور زمیں جیت کیلئے 242رنز کا بڑا ہدف دیا گیاجو کہ ڈربیشائر حاصل نہ کرسکی اور برمنگھم نے 60رنز سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی ۔