ایان علی گرفتار ، پی پی کی سینئر قیادت کا کردار بے نقاب ، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی

ایان علی گرفتار ، پی پی کی سینئر قیادت کا کردار بے نقاب ، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ...
ایان علی گرفتار ، پی پی کی سینئر قیادت کا کردار بے نقاب ، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ملک کرنسی سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی جانیوالی ماڈل ایان علی کی گرفتاری سے قبل کی ایئرپورٹ پر سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں موجود ایان علی کا بیگ اٹھانے والی شخصیت کی شناخت آصف زرداری کے پی ایس او مشتاق حسین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنماءنے فوٹیج نجی ٹی وی چینل کو دیتے ہوئے دعویٰ کیاکہ رحمان ملک خاتون سمیت مختلف محکموں کے چار عہدیداران سے ملاقاتیں کرکے دباﺅ ڈالتے رہے کہ معاملہ رفع دفع کریں اور اگر نہیں ہوسکتاتو مقدمہ اتنا کمزور کردیں کہ ماڈل کو فائدہ پہنچے اور معاملہ باہر نہ آسکیں لیکن اب تک خاطرخواہ کامیابی نہیں ملی تاہم فیاض الحسن چوہان کاکہناتھاکہ رہائی کے بعد ایان علی کو ماریا مروادیاجائے گا۔
ڈان نیوز کے پروگرام دوسرا رخ میں فیاض الحسن کا کہنا تھا سپر ماڈل نے گرفتاری کے بعد ابتداءمیں تفتیشی افسران کو خطرناک نتائج کی دھمکی دی تھی اور گرفتاری سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایان علی کیساتھ ایک شخص کو بیگ اٹھائے دیکھاگیا جس کی شناخت فیاض الحسن چوہان نے آصف علی زرداری صاحب کے پی ایس او مشتاق حسین کے نام سے ظاہرکی ، سابق صدر اور ایک پارٹی کا سربراہ اور دوسری طرف ایک ماڈل کا سامان اٹھوانے کا بندوبست کرنا ، یہ معاملہ واضح کڑی ہے ۔
فیاض الحسن چوہان کاکہناتھاکہ ایان کی گرفتاری کے فوری بعد وہاں رحمان ملک کا بھائی خالد ملک پہنچ جاتاہے ، ابتدائی بیان میں ماڈل کاکہناتھاکہ بحریہ ٹاﺅن کی تین فائلیں بیچ کر یہ پیسے بنائے اور پانچ لاکھ چھ ہزار آٹھ سو ڈالر اس کے ہیں لیکن بعد میں بیانات بھی بدلتے گئے۔ ایک سوال کے جواب میں اپن کاکہناتھاکہ کسٹم انسپکٹر زرخام خان،کسٹم سپرنٹنڈنٹ سعید احمد، کسٹم انسپکٹرمس روبینہ ، کسٹم انسپکٹر سلیم زندہ ہیں ، چاروں سے رابطہ کرلیں اور یہ ویڈیو سپیشل نہیں بنائی گئی بلکہ معمول کی صورتحال پر نظررکھنے کیلئے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج ہے ، 2010ءسے 2015ءتک یہ ایان علی کا 81واں دورہ تھا ، حساب لگائیں کہ کرپٹ سیاستدانوں اور حکمرانوں کا کتنا پیسہ ایا ن کے ذریعے باہر جارہاتھا۔
فیاض چوہان کاکہناتھاکہ سب سے دلچسپ بات یہ ہے ، کسٹم انتظامیہ کے رابطہ کرنے پر بحریہ ٹاﺅن نے ایسے کسی بھی ڈیلر سے تعلق کی تردید کردی اور بعد میں پھر لیٹر لکھے گئے ،پھر اس کے بعد سب سے اہم چیز جو میں آپ کے سامنے رکھنا چاہوں گا کہ رحمان ملک صاحب نے چار بندوں طارق باجوہ چیئرمین ایف بی آر، نثار احمد کسٹم ممبر، زیبا حیدر کلکٹر کسٹم مسعود احمد ایڈیشنل کلکٹر کسٹم اور مسز مریم ڈپٹی کلکٹر کسٹم ائیرپورٹ ان پانچوں کو ڈائریکٹ فون کرکے اور ملاقات کرکے دباﺅڈالااور معاملات رفع دفع کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے ، ٹیلی فونک رابطوں اور ملاقاتوں کے ثبوت ہیں ، پھر خود دیکھیں کہ اس کیس میں رحمان ملک کی دلچسپی کی آخر وجہ کیا تھی ؟ایان علی کیس کے وکیل بھی ساری دنیا کے سامنے ہیں ، سردار اسحاق کا پورا چیمبر ، پھر فاروق ایچ نائیک اور اب سردار لطیف کھوسہ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔
فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ وہ آن ایئرکہتے ہیں کہ ضمانت ہونے کے بعد ماڈل ایان علی کو قتل کرادیاجائے گا۔


CCTV Footage of Ayyan Ali before being Arrested... by dawn-news

مزید :

اسلام آباد -