الطاف حسین نے خود جذباتی ہو کو فون کاٹ دیا :قائم علی شاہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے الطاف حسین کے شکوہ پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین کا فون آیا تھا لیکن وہ فون پر کافی جذباتی لگ رہے تھے انہوں نے جذبات میں ہی فون کاٹ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق قائم علی شاہ نے کہا کہ الطاف حسین سابق صدرآصف زرداری اور میرے متعلق بیان دیاہے اس پر دلی افسوس ہواہے کیونکہ میں الطاف حسین کی دل سے عزت کرتاہو ںاور جب ان کافون آیا تو اجلاس چھوڑ کر ان کا فون سنااور وہ کافی جذباتی ہوگئے او ر انہوں نے دوران گفتگو خود ہی فون کاٹ دیا ہے جبکہ میں ان سے بات کر رہا تھا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل الطاف حسین نے کہاتھا کہ انہوں نے قائم علی شاہ کو فون کیا لیکن ضعیف العمری کی وجہ سے انہیں گفتگو کے صحیح معنوں کی سمجھ نہیں آرہی تھی جبکہ آصف زرداری سے متعدد باررابطے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ۔