کوٹو پن بجلی منصوبے کا افتتاح ، وفاق خیبر پختونخواکی بجلی چوری کر رہا ہے :عمران خان

کوٹو پن بجلی منصوبے کا افتتاح ، وفاق خیبر پختونخواکی بجلی چوری کر رہا ہے ...
کوٹو پن بجلی منصوبے کا افتتاح ، وفاق خیبر پختونخواکی بجلی چوری کر رہا ہے :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لوئر دیر(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک اںصاف عمران خا ن نے کہا ہے کہ وفاق خیبر پختونخواکی بجلی چوری کر رہا ہے ،وفاق ہمیں 400میگاواٹ کم بجلی دے رہا ہے ۔ڈیم بنائے بغیر کے پی کے میں 4ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتے ہیں ، اس کےلئے وفاق پیسے نہیں دے رہا ۔پہاڑی علاقوں میں 25سے 30ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے ،کالام میں بجلی کے پلانٹ سے بجلی سستی اور 24گھنٹے دستیاب ہو گی ۔

 عمران خا ن نے کوٹو پن بجلی گھر کا سنگ بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پن بجلی گھر دریائے پنچگوڑہ پر تعمیر کیا جائے گا،پن بجلی گھر سے 8.40میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی ، یہ منصوبہ 4سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ دیر میں 4روپے فی یونٹ پر بجلی پیدا کی ا جائے گی،کے پی کے حکومت کے پاس بجلی پیدا کرنے کے لئے پیسہ نہیں،ڈیم بنائے بغیر کے پی کے میں 4ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتے ہیں، وفاق پیسے نہیں دے رہا،وفاق کو کے پی کے کاکوئی احساس نہیںہے ۔ عمران خان نے کہا کہ رینٹل پاور پر صرف پیسے بنائے گئے،سب سے سستی اور صاف بجلی ہائیڈرل پیداوار سے بنتی ہے جہاں بجلی نہیں وہاں مائیکرو ہائیڈرل پلانٹ بنائینگے،کالام میں بجلی کے پلانٹ سے بجلی سستی اور 24گھنٹے دستیاب ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 25سال سے آئی پی پیز کو پال رہے ہیں،آئی پی پیز کے آنے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا آغاز ہوااور پاکستان کا مستقبل تباہ ہوا ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک میں چالیس فیصد بجلی تیل سے بنتی ہے ،تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی مزید مہنگی ہو گئی ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی کی چور ی میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کے لئے چھوٹے چھوٹے منصوبے لگا رہے ہیں،پہاڑی علاقوں میں 25سے 30ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوااپنی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کر رہا ہے ،وفاق کے پی کے کی بجلی چوری کر رہا ہے ،وفاق ہمیں 400میگاواٹ کم بجلی دے رہا ہے ،گردشی قرضہ پھر 600ارب تک پہنچ گیا ۔ عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی حکومت خود اپنے فنڈز استعمال کرے گی ،بلدیات میں 30فیصد رقم خرچ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخوامیںپولیس کوغیر جانبداربنادیا ، بیورو کریسی کوبھی غیر جانبدار بنا دینگے،پہلے پولیس بھرتیاں پر پیسہ لیا جاتاتھا اب ایسا نہیں ہے ، این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے شفاف اور میرٹ پر بھرتیاں ہونگی۔عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر خرچ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ہائیڈرل پاور متعارف کروانے پر جماعت اسلامی کو مبارکبادبھی پیش کی ۔

مزید :

دیر -اہم خبریں -