سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کالعدم تنظیم کے دوکمانڈروں سمیت چھ دہشتگرد ہلاک ،پانچ زخمی

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کالعدم تنظیم کے دوکمانڈروں سمیت چھ دہشتگرد ہلاک ...
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کالعدم تنظیم کے دوکمانڈروں سمیت چھ دہشتگرد ہلاک ،پانچ زخمی

  

تربت (مانیٹرنگ ڈیسک)تربت علاقے شادی کو میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کاکالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں سمیت چھ دہشت گرد وں کو ہلاک کر دیاہے جبکہ پانچ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کاتبادلہ ہو اجس میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو کمانڈر سمیت چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں ۔سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور باررودبھی برآمدکر لیاہے ۔

مزید : تربت