ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق‘بیٹا شدیدزخمی
نارووال(نمائندہ پاکستان)نارووال کی تحصیل ظفروال میں منی لوڈر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارمیاں بیوی بیٹے سمیت جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سکندر پورکے رہائشی ارشاداحمد اور اُس کی اہلیہ حمیدہ بی بی اپنے بیٹے ساجدکے ہمراہ پنڈی پوربیاں سے واپس موٹر سائیکل پر اپنے گاﺅںآرہے تھے کہ ظفروال شکرگڑھ روڈ پرمیلاموڑکے نزدیک سامنے سے آنے وا لے تیزرفتار منی لوڈر ٹرک کی زد میں آگئے حادثہ اتناشدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار ارشاداحمداور اُس کی اہلیہ حمیدہ بی بی موقع پر ہی دم طور گئے جبکہ اُسکا 18سالہ بیٹاساجد شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر لاہور ریفر کر دیا گیا جہاں وہ جناح ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑرہا ہے ۔