زمین کے تنازع پر بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی کو قتل کر دیا‘مقدمہ درج

زمین کے تنازع پر بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی کو قتل کر دیا‘مقدمہ درج
زمین کے تنازع پر بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی کو قتل کر دیا‘مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ(نامہ نگار)اوکاڑہ کے قصبےستگھرہ زمین کے تنازعہ پر بھائی نے بھائی کو فائر مار کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع نڈے کے رہائشی نور احمد کا اپنے بھائی محمد اختر کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا گذشتہ روز دونوں بھائیوں میں تلخ کلامی ہوگئی جس کی رنجش پر ملزم محمد اختر اپنے تین ساتھیوں علی شیر، رضوان کے ہمراہ مسلح آتشیں اسلحہ نور احمد کے گھر دیواریں پھلانگ کر داخل ہوگئے ملزم محمد اختر نے فائرنگ کرکے نور احمد کو شدید زخمی کر دیا جو زخمی ہونے کے باعث زمین پر گرپڑا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موضع پر دم توڑ گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر جا پہنچی ضروری کاروائی کے بعد مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے مقتول کی بیوہ کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

اوکاڑہ -