باٹاپور سے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے باٹا پور سے 2مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پکڑے گئے دہشت گردوں کی شناخت محمد خان اور زمان خان کے ناموںسے ہوئی ہے ۔گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور شر انگیز لٹریچربھی برآمد ہوا ہے اور انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔