ایم کیو ایم پر غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے یاٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو مفلوج کیا جا رہا ہے‘سندھ حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے‘فاروق ستار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے ایم کیو ایم پر غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے اورتو اور ایم کیو ایم سیاسی دفتر بھی نہیں کھول سکتی اور نہ ہی سیاسی پروگرام بنا سکتی ہے۔انہوں نے کہا واضح ہو گیا جو کچھ ہو رہا ہے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے نہیں ہو رہا ہے ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو مفلوج کیا جا رہا ہے ۔ایم کیو ایم کے رہنما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی اوراب خدمت خلق فاﺅنڈیشن کے کارکنوں اور رضاکاروں کی گرفتاریاں شروع ہو گئی ہیںرضاکاروں کو محدود کر دیا گیا خدمت خلق فاﺅنڈیشن کو فطرہ اکٹھا کرنے نہیں دیا جا رہاانہوں نے کہافلاحی اداروں میں صرف کے کے ایف کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے جس کیخلاف ہم احتجاج کرتے ہیںانہوں نے کہاکوئی کارکن جبری فطرہ یا زکوةٰ جمع نہیں کر رہا ۔ایسی غیر یقینی صورتحال کراچی کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے صوبائی حکومت کی خاموشی سے لگتا ہے یہ سب کچھ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر ہو رہا ہے اور اگر ایسا ہے تو صوبائی حکومت کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاایم کیوایم کے 20 کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔