ٹی وی میزبان شائستہ لودھی کی دوسری شادی کی مکمل تصویر سامنے آگئی

ٹی وی میزبان شائستہ لودھی کی دوسری شادی کی مکمل تصویر سامنے آگئی
ٹی وی میزبان شائستہ لودھی کی دوسری شادی کی مکمل تصویر سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مارننگ شو کی میزبان شائستہ لودھی نے پھر شادی کرلی ہے اور ان کے نئے شوہر کیساتھ تصویر مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگئی ، تصویر میں شائستہ لودھی خوش ہیں اوران کا بیٹا کیمرے کے آگے پوز بنا رہاہے جبکہ نئے نویلے دولہا فون پر بات کررہے ہیں ۔ اس سے قبل30جون کو شائستہ لودھی نے شادی کا اعلان کرنے کیساتھ ہاتھوں میں انگوٹھی پہنائے جانے کی تصویراور شادی سے متعلق قرآن مجید کی ایک آیت شیئرکی تھی ، انگوٹھی کی تصویر میں دولہا کی شناخت نہیں ہوئی تھی لیکن اب کی بار مکمل تصویر شیئرکی گئی ۔
یادرہے کہ نئی نویلی دلہن نے پہلے شوہر سے 2012ءمیں طلاق لے لی تھی اور اُس میں سے ان کے تین بچے ہیں ،کچھ عرصہ کیلئے ٹی وی سے الگ ہوئی تھیں لیکن جلد ہی دوبارہ پروگرام شروع کرلیاتھا۔

مزید :

تفریح -