انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر مسجد کے پیش امام کو 10سال قید کی سزا سنادی

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر مسجد کے پیش امام کو ...
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر مسجد کے پیش امام کو 10سال قید کی سزا سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مسجدکے پیش امام کواشتعال انگیز تقریر کرنے کے جرم میں 10سال چارمہینے کی قید کی سزاسنادی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کی جس دوران وکیل استغاثہ نے موقف اختیار کیا کہ عبدالغنی نے قیام پور کی مقامی مسجد میں فجر کی نماز کے وقت اشتعال انگیز تقریر کی تاہم عدالت نے گواہوں کے بیانات سننے کے بعد تمام ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مجرم عبدالغنی کو دس سال چار مہینے قید اور ساڑھے سات لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی ہے۔
حاصل پور، بہاولپور سے تقریباً 90 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور تقریبا دو مہینے قبل ایک فرقے کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے کے بعد قائم پور پولیس نے مجرم مولانا عبدالغنی کو گرفتار کیا تھا۔
اسی دوران عدالت نے اشتعال انگیز لٹریچر کی تقسیم سے متعلق چار دیگر مقدمات کے فیصلہ بھی سنائے ۔عدالت نے ملزم وقاص کو پانچ ہزار جرمانے کے ساتھ ساڑھے تین سال قید ،رفیق احمد کو پانچ ہزار جرمانے کے ساتھ تین ماہ قید ،محمد زاہد کو تین مہینے پندرہ دن قید اور طالب حسین کو پانچ ہزار جرمانے کے ساتھ ساڑھے تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -