درست وقت پر حاملہ نہ ہونے پر چینی کمپنی کے ملازمین کو سزا کا سامنا

درست وقت پر حاملہ نہ ہونے پر چینی کمپنی کے ملازمین کو سزا کا سامنا
درست وقت پر حاملہ نہ ہونے پر چینی کمپنی کے ملازمین کو سزا کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) بظاہر تو دنیا بہت جدید اور ترقی یافتہ ہوگئی ہے لیکن گاہے بگاہے ایسی مثالیں ضرور سامنے آجاتی ہیں کہ جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ زمانہ جاہلیت ابھی ختم نہیں ہوا۔ چین کی ایک کمپنی نے بھی اپنی خواتین ملازمین پر ایک ایسی پابندی عائد کردی ہے کہ جس کے بارے میں سن کر ہر مہذب شخص دم بخود رہ گیا ہے۔
اخبار ڈاہے نیوز پیپر کے مطابق ہنان صوبے کی ایک کریڈٹ یونین کمپنی نے خواتین ملازمین کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ کمپنی کے بتائے گئے ٹائم ٹیبل کے علاوہ کسی بھی وقت حاملہ ہوئیں تو نہ صرف انہیں جرمانے کئے جائیں گے بلکہ ان کا ترقی کا حق بھی ختم کردیا جائے گا۔
دیئے گئے شیڈول سے پہلے یا بعد میں حاملہ ہونے والی خواتین ملازمین کو 1000یوآن جرمانے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ حاملہ ہونے کی وجہ سے جن خواتین کا کام زیادہ متاثر ہوگا ان کی تنخواہیں بھی کم کردی جائیں گی۔ کمپنی کی ایک خاتون ملازمہ نے بتایا کہ خواتین نوکری سے ہاتھ دھونے کے خوف سے اس غیر انسانی پابندی کو قبول کرنے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب مقامی برتھ کنٹرول آفس کے اہلکار نے بتایا کہ یہ پابندی نہ صرف غیر مناسب ہے بلکہ خلاف قانون بھی ہے، تاہم کمپنی کے خلاف قانونی کاروائی کی کوئی اطلاع تاحال سامنے نہیں آئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -